specials Aloo Keema Recipe In Urdu | آلو قیمہ بنانے کا خاص طریقہ

 آج ہم آلو قیمہ کی ریسیپی سیکھیں گے۔ قیمہ کی بہت ہی مزیدار ریسیپی ہے اور آلو ڈالنے سے اس کا ذائقہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ قیمہ آلو کی یہ ڈش بہت ہی آسان اور سادہ طریقے سے بتائی گئی ہے،

 تو آپ اس ریسیپی کو ایک بار ضرور آزمائیں۔ قیمہ فرائی، مٹر قیمہ، کھڑے مصالحے والا قیمہ اور بہت سی قسم کی قیمہ کے ڈش بنتے ہیں، لیکن آلو قیمہ میری پسندیدہ ڈش ہے۔ آپ اس ریسیپی کو روٹی، پراٹھے یا پلین چاول کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں۔


specials Aloo Keema Recipe In Urdu | آلو قیمہ بنانے کا خاص طریقہ


Ingredients For Aloo Keema Recipe | آلو قیمہ بنانےکےاجزاء


  • ٣٠٠ گرام قیمہ
  • ٢ درمیانہ سائز کے پیاز چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹے ہوئے
  • ٣ چھوٹے آلو
  • ٣ ہری مرچ
  • ۱/۲ کپ ہرا دھنیا
  • ۱ ۱/۲ انچ عدرک
  • ۱۰ - ۱۵ لہسن کے کلی
  • نمک ذائقے کے مطابق
  • ۱/۴ چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈ
  • ۱/۴ چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر
  • ۱ ۱/۲ چائے کا چمچ دھنیا جیرا پاؤڈر
  • ۱ ۱/۲ چائے کا چمچ کشمیری لال مرچ پاؤڈر
  • ۲ ٹیبل سپون کٹا ہرا دھنیا
  • ٤ ٹیبل سپون تیل

Aloo Keema Recipe In Urdu | آلو قیمہ بنانے کا خاص طریقہ



سب سے پہلے قیمہ کو اچھی طرح دھو دیں اور اس کا پانی پوری طرح نکال دیں۔ سبزیوں کے ساتھ ہری مرچ، ادرک اور لہسن کو گرائینڈ کر لیں اور پیسٹ بنا لیں۔ آلو کو صاف کر کے دھو لیں اور دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اب ایک پین گرم کریں اور تیل ڈالیں۔ تیل گرم ہونے کے بعد کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور پیاز کا سنہرا ہونے تک بھون لیں۔ اب قیمہ ڈالیں اور 8 سے 10 منٹ تک تیل چھٹنے تک بھون لیں۔ بھوننے سے ٹیسٹ اچھا آتا ہے۔

اب ادرک، لہسن، ہری مرچ اور ہرا دھنیا کا وہ پیسٹ جو بنایا تھا اسے ڈالیں اور 1 منٹ کے لئے بھون لیں۔ اب تمام پاؤڈر مصالحے ڈالیں اور آدھا منٹ کے لئے بھون لیں۔


specials Aloo Keema Recipe In Urdu | آلو قیمہ بنانے کا خاص طریقہ



فوراً نمک اور کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور ایک منٹ کے لیے بھون لیں۔ اب آدھا کپ پانی شامل کریں اور اچھی طرح بلند آگ پر بھون لیں۔ اب ایک گلاس پانی ڈالیں اور 8 سے 10 منٹ درمیانی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پکا نہیںں دینے دیں۔

منٹ بعد ڈھکن کھول کر کٹا ہوا ہرا دھنیا شامل کریں، مکس کر لیں اور گیس بند کر دیں۔10


specials Aloo Keema Recipe In Urdu | آلو قیمہ بنانے کا خاص طریقہ


آلو کی قیمہ تیار ہوگیا ہے، آپ اسے روٹی، پراٹھے یا سادہ چاول کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.